کرپٹ سرکاری ملازمین اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 10رکنی ٹیم تشکیل

کرپٹ سرکاری ملازمین اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 10رکنی ٹیم تشکیل

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن ریجن لاہور نے سرکاری اداروں کے 100سے زائد کرپٹ ملازمین اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز انویسٹی گیشن کی نگرانی میں 1998ء سے لے کر آج تک ملزمان کی گرفتاری کے لئے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ تفصیلات کیمطابق اینٹی کرپشن ریجن لاہور کے سرکل قصور۔شیخو پورہ۔ ننکانہ کے اضلاع میں 1998سے سرکاری محکموں پولیس۔ریونیو، ایل ڈی اے، ہیلتھ ،ٹی ایم اے وغیرہ کے ملازمیں کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں جن میں 100سے زائد اشتہاری ہو چکے ہیں اور ا پنے محکموں میں اپنی ڈیو ٹیاں سر انجام دے رہے جن میں سید ارشد اقبال مقدمہ نمبر33/98 ps ace skp محمد اسلم مقدمہ نمبر88/2000بشری انجم مقدمہ نمبر 5/2000 اعجاز احمد وٹو مقدمہ نمبر 39/2003 زولفقار علی مقدمہ نمبر66-2004 رانا محمد آصف مقدمہ نمبر 28/2006 احمد گو رائیہ مقدمہ نمبر27/2008 افتخار احمد مقدمہ نمبر39/2012 وغیرہ سمیت کی گر فتاری کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر ڈائر یکٹر ریجن عد نان ارشد اولکھ نے محمدیوسف جمال خا ن ڈپٹی ڈائریکٹر انو یسٹی گیشن شیخو پورہ اور میاں خالد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شیخوپورہ سمیت 10رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو جلد ملزمان کی گرفتاری کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -