پرائیویٹ حج سکیم کی95فیصد بکنگ مکمل

پرائیویٹ حج سکیم کی95فیصد بکنگ مکمل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2017ء کی بکنگ جاری،عوام کی غیر معمولی دلچسپی، 95 فیصد حج آرگنائزر نے بکنگ مکمل کر لی 18جولائی تک بکنگ جاری رہے گی 14پیکجز کی شرط کے ساتھ آن لائن فیڈنگ میں سخت مشکلات کا سامنا ،پنجاب بھر کے حج آرگنائزر نے حج پیکجز کی شرائط کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا اب تک جو آن لائن فیڈنگ کی گئی ہے وہ رہنماؤں کی یقین دہانی کی وجہ سے کی گئی ہے کہ حج پیکجز کی شرط ختم ہو جائے گی۔ حج آرگنائزر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی فیڈنگ کی جا رہی ہے فائنل پرنٹ کوئی نہیں لے رہااور نہ لے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -