عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،ایٹمی دھماکے کرنا ،سی پیک منصوبہ لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی میں کمی لانا نواز شریف کے جرائم ہیں‘پاٹے خان صاحب خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،بدھ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ عوام محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ پہلے بھی ہر امتحان مین سرخرو ہوئے انشاء اللہ آئندہ بھی ہونگے‘ ایٹمی دھماکے ‘ سی پیک منصوبہ ‘ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی میں کمی لانا نواز شریف کے ناقابل معافی جرائم ہیں۔ پاکستان اور عوام کی خدمت کرنا اگر جرم ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے۔ پاٹے خان صاحب آپنے آپ کو ملکی اداروں ‘ قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔