بھارتی پروگرام نشر کرنے کے خلاف درخواست ، فریقین کے وکلاء حتمی بحث کے لئے طلب

بھارتی پروگرام نشر کرنے کے خلاف درخواست ، فریقین کے وکلاء حتمی بحث کے لئے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چینلز پر بھارتی فلمیں،ڈرامے اور مواد نشر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتای گیا کہ پیمرا اور وفاقی حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر بھارتی فلموں، ڈراموں، پروگراموں اور اشتہارات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پابندی کی بناء پر شوبز اندسٹری سے وابستہ افراد کو معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -