ہائیکورٹ کے ججوں کی تقریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سماعت سے معذرت

ہائیکورٹ کے ججوں کی تقریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سماعت سے معذرت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سے قبل انٹرویو اور ٹیسٹ کے طریقہ کار کو اختیار کیا جائے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیف جسٹس خود ججز کی تعیناتیوں کے عمل کا حصہ ہیں ،وہ خود اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...