جے آئی ٹی کے رویے کی مذمت کرتا ہوں

جے آئی ٹی کے رویے کی مذمت کرتا ہوں
جے آئی ٹی کے رویے کی مذمت کرتا ہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سنی سنائی باتوں پر عمل پیراہے اور میں جے آئی ٹی کے ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں جے آئی ٹی میں بطورگواہ پیش ہواتھاجس پرریمارکس دیئے گئے،اپنی مرضی سے نہیں اور نہ ہی کر یکٹرسرٹیفکیٹ لینے نہیں گیاتھا بلکہ جے آئی ٹی کے بلانے پرگیا تھا لیکن میرے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایاگیا جس کی میں پرزورمذمت کرتاہوں۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک ناقابل اعتبار شخص قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے پاس شریف فیملی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -