مال ر وڈ پر جلسوں پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب

مال ر وڈ پر جلسوں پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مال ر وڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑانے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت کے روبرودرخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پرپابندی لگا رکھی ہے،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرایا جا رہا جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے اور کاروبار زندگی تباہ ہو جاتے ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -