ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن میں ای لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن میں ای لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابسطہ ہے اس لئے ہمیں آئی ٹی سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور ججز کو علم قانون پر مکمل عبور ہونا چاہیے کیونکہ وکلاء عدالتوں میں مضبوط دلائل سے معاونت کریں گے تو ججز بہترین فیصلے کریں گے۔ چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن میں ای لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرمسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان، مسٹر جسٹس امین الدین خان، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ، مسٹر جسٹس شاہد کریم، مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا اورمسٹر جسٹس علی اکبر قریشی بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

سنٹر کا افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -