محمد زبیر لندن روانہ ،آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہوگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔ان کی غیر موجودی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض انجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 18جولائی تک قیام کریں گے ۔ان کی غیر موجودی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض سنبھال لیے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ہوں گی ۔