جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی کی ترجمانی ہے: مسلم لیگ (ن)شریف فیملی کی چوری ثابت ہو چکی: اپوزیشن

جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی کی ترجمانی ہے: مسلم لیگ (ن)شریف فیملی کی چوری ثابت ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال )مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مختلف آراء دی ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ در حقیقت پی ٹی آئی کی ترجمانی ہے یہ رپورٹ عوام کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو دیے گئے مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی کی کوشش ہے وزیر اعظم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے نہ استعفیٰ دیں گے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔عمران خان اور آصف علی زرداری کو پہلے بھی عوام نے مسترد کیا اب بھی 2018 کے انتخابات میں ن لیگ ان سے میدان میں مقابلہ کرے گی جبکہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حقیقت کے عین مطابق ہے نواز شریف اور ان کے کنبے کی جے آئی ٹی میں چوریاں ثابت ہو چکی ہیں انہیں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینا ہو گا وہ استعفیٰ دیں اور اپنی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں ہم جمہوریت اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتے ہیں اس امر کا اظہار رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر، ملک افضل کھوکھر، ملک ریاض،وحید عالم، صوبائی وزراء رانا ارشد،خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نزیر،ذکیہ شاہنواز،ملک ندیم کامران ارکان اسمبلی خواجہ نسیم بٹ ،رمضان صدیق بھٹی،یاسین سوہل،ملک وحید،وحید گل،سید توصیف شاہ،پی ٹی آئی کے ارکان اسبلی شفقت محمود،علیم خان،شعیب صدیقی،مسلم لیگ ق کے مونس الہیٰ،بشارت راجہ،جماعت اسلامی کے میاں مقصود احمد،بلدیاتی نمائندوں سابق لارڈ میئر لاہور خواجہ احمد حسان،ڈپٹی میئرز حاجہ اللہ رکھا اور وسیم قادر نے پاکستان موبائل فورم میں کیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی ، شیخ روحیل اصغر، ملک افضل کھوکھر، ملک ریاض،وحید عالم،نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہو رہی ہے کیونکہ رپورٹ عمران خان کا دھرنا تھری ہے چونکہ رپورٹ میں عمران خان کی تقریروں کی جھلک نظر آتی ہے رپورٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے اس کو مسترد کرتے ہیں وزیر اعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے میدان میں مقابلہ کریں گے عوام مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم مخالفین کا میدان میں مقابلہ کریں گے۔صوبائی وزراء صوبائی وزراء رانا ارشد،خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نزیر،ذکیہ شاہنواز،ملک ندیم کامران نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے کہہ دیا ہے نواز شریف قدم بڑھاؤ قوم تمھارے ساتھ ہے پنجاب اسمبلی میں جلد وزیر اعظم کے حق میں قرار داد پاس کی جائے گی جس میں ان پر اعتماد کا اظہار اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عدم اعتماد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیر اعظم سے ان کا عوامی مینڈیٹ نہیں چرا سکتی اور نہ ہی چرانے دیں گے چور رستوں سے کسی کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گیارکان اسمبلی خواجہ نسیم بٹ ،رمضان صدیق بھٹی،یاسین سوہل،ملک وحید،وحید گل،سید توصیف شاہ،نے کہا کہ عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کا مقابلہ ن لیگ سے عوامی عدالت میں ہو گا عوام نے 2013 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف اور پی پی پی کو مسترد کیا 2018 میں بھی کرے گی ن لیگ عوامی خدمت کر رہی ہے اور مخالفین اسے عوامی خدمت سے روکنا چاہتے ہیں آج ملک سے ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیے ہیں یہ لوگ سازشیں کر کے ملک کو دوبارہ اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔پی ٹی آئی کے ارکان اسبلی شفقت محمود،علیم خان،شعیب صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں چوریاں ثابت ہو چکی ہیں وزیر اعظم ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہونے سے بچائیں اور فی الفور مستعفی ہو جائیں اور اپنی پارٹی کا نیا وزیر اعظم کا امیدوار سامنے لائیں اسی میں ان کی اور جمہوریت کی بقا ہے اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے اور پھر حا لات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ق لیگ کے رہنماؤں چوہدری مونس الہیٰ اور راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور عوام کا ہے وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا وہ فوراً مستعفی ہو جائیں وہ نہ ہو کہ یہ موقع بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے۔جماعت اسلامی کے رہنما میاں مقصود احمد نے کہا کہ وزیر اعظم جے آئی ٹی رپورٹ کو تسلیم کریں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی نہ اپنائیں وہ چور ثابت ہو چکے ہیں وہ عدالتوں کا احترام کریں ان کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جب عدالت نے کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے تو وہ فی الفور عہدے سے مستعفی ہو گئے لیکن سپریم کورٹ کے دو جج اور عدالت عظمیٰ کی قائم کردہ جے آئی ٹی نواز شریف کو قرار دے چکی ہے کہ ان اور ان کے خاندان والوں نے چوری کی لہذا ملک کے اندر دو قانون نہیں ہونے چاہیں نواز شریف کو اداروں کی بقا کے لیے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

مزید :

صفحہ آخر -