انسانی سمگلنگ میں ملوث 450 سے زائد اشتہاری بلیک لسٹ
لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)ایف آئی اے حکام نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 450 سے زائد اشتہاری ملزموں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ان کے متعلق مالیاتی اداروں، ایکسائز، پاسپورٹ، اور نادرا دفاتر کو لیٹر ارسال کر دئیے ہیں تا کہ اشتہاری ملزم اپنے پاسپورٹ اور شاختی کارڈ کی تجدید نہ کرا سکیں اور نہ ہی مالیاتی اداروں سے کسی قسم کا لین دین کر سکیں جبکہ جائیداد قرق کرنے کے لئے قانونی عمل مکمل کیا جا رہا ہے، سائبر کرائم میں ملو ث ملز ما ن کے گردگھیرا تنگ کر نے کے لیے بھی پنجا ب بھر کی ٹیمو ں کو متحر ک کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اشتہاری ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے سیکڑوں اشتہاری ملزموں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے تا کہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی مدت میعاد ختم ہونے کے بعد وہ دوسرا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل نہ کر سکیں اس طرح ایکسائز دفاتر اور مختلف مالیاتی اداروں کو بھی لیٹر جاری کئے گئے ہیں جبکہ اشتہاری ملزموں کو جائیداد قرق کرنے کے لئے کارروائی کا عمل جاری ہے اس حوالے سے ملزموں کی جائیدادوں کے کوائف حاصل کئے جا رہے ہیں کہ ان کی جائیداد کس کے نام ہے گاڑیاں کتنی ہیں بیوی بچوں کے نام کتنی جائیداد ہے جس کے بعد اشتہاری ملزموں کی قانونی طور پر جائیداد قرق کر لی جائے گی تا کہ اشتہاری ملزم ازخود گرفتاری دے دیں۔
اشتہاری