سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع

کراچی (اے این این) کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں وزیراعلی سندھ نے 90دن کیلیے توسیع کردی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 14جولائی کی رات 12 بجے ختم ہونی ہے جس پرمحکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کو وزیراعلی کو سمری بھیج دی تھی، جس پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے دستخط کرتے ہوئے اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی۔منظوری کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی وزارت داخلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو کراچی ڈویژن میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہر 3ماہ بعد اختیارات میں توسیع کی جاتی ہے۔خصوصی اختیارات میں توسیع 15جولائی سے12اکتوبر تک کے لیے ہوگی، جبکہ سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی سمری منظوری کے وزیراعلی ہاوس کو بھیجی جاچکی ہے جس کی مدت 19جولائی کو ختم ہورہی ہے۔

رینجرزاختیارات

مزید : صفحہ اول


loading...