عدالت ارسلان افتخارکیس جیسا سلوک نواز شریف کیساتھ کرے تو وزیرا عظم بچ سکتے ہیں ، عرفان قادر

عدالت ارسلان افتخارکیس جیسا سلوک نواز شریف کیساتھ کرے تو وزیرا عظم بچ سکتے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کی گرما گرمی یں جہاں اپوزیشن سپریم کو رٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے اور حکمران جماعت شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے اس مشکل حالات میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے گلوخلاصی کا فارمولا سابق اٹارنی جنر ل عرفان قادر نے بتادیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنر ل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صر ف ایک ہی صورت میں بچ سکتے ہیں اگر عدالت کو بار بار یہ کہا جائے کہ وزیرا عظم نواز شریف کے ساتھ بھی سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کے کیس جیساسلوک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کے بچنے کایہی طریقہ ہی بچا ہے کہ ان کا کیس ارسلان افتخار کیس کی طرح عدالت سنے

مزید :

صفحہ اول -