شیخ رشید ،عمران خان ملاقات، وزیر اعظم کیخلاف پی ٹی آئی موقف کی حمایت

شیخ رشید ،عمران خان ملاقات، وزیر اعظم کیخلاف پی ٹی آئی موقف کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں ملاقات ہوئی ہے جس دوران ، شیخ رشیدنے وزیراعظم کے خلاف پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔بدھ کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مابین بنی گالا میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اور مسلم لیگ ن کے ممکنہ ردعمل پر بھی غوروفکرکیا گیا۔ شیخ رشیدنے وزیراعظم کے خلاف پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -