ایم کیو ایم پا کستان نے پی ایس 114کا ضمنی انتخاب چیلنج کردیا

ایم کیو ایم پا کستان نے پی ایس 114کا ضمنی انتخاب چیلنج کردیا

  

کراچی (اے این این) ایم کیو ایم پاکستان نے پی ایس 114کراچی کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا، ایم کیو ایم نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن سے انگوٹھوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی تک نتائج روکنے کی درخواست کی ہے ۔الیکشن کمیشن میں پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں آخری وقت میں نتائج تبدیل کیے گئے۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائے۔ الیکشن کمیشن انگوٹھوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی تک حتمی نتائج اور کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرے ۔

ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ اول -