وزیر اعظم نواز شریف جمہوریت بچائیں ، تصادم کی پالیسی کے بجائے گھر چلے جائیں : پیپلز پارٹی

وزیر اعظم نواز شریف جمہوریت بچائیں ، تصادم کی پالیسی کے بجائے گھر چلے جائیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شر یف جمہوریت بچائیں اور تصادم کی پالیسی اختیار کر نے کے بجائے گھر چلے جائیں ٗ امید ہے نواز شریف آئندہ دس روز تک استعفیٰ دے دینگے ٗ شاہ محمود قریشی ٗ سراج الحق ٗ غلام احمد بلور ٗ فاروق ستار اور (ق)لیگ کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ٗ (آج)جمعرات کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوگی جس میں ریکوزیشن کا فیصلہ کرینگے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو اتنا نقصان اٹھانا پڑیگا کہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو گا۔خورشید شاہ نے کہاکہ امید ہے وزیر اعظم آئندہ دس روز تک استعفیٰ دے دیں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم کو مشورہ دیتا ہوں تصادم کی پالیسی اختیار کرنے کے بجائے گھر چلے جائیں۔ خورشید شاہ نے نواز شریف کو درپیش سیاسی بحران کا ذمہ دار انہی کے دوستوں کو قرار دیتے ہوئے کاکہ نواز شریف کو یہاں تک پہنچانے والے ان کے اپنے دوست ہیں ٗچودھری نثار نے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا جو اس معاملے پر خاموش رہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اب تک شاہ محمود قریشی، سراج الحق، غلام احمد بلور، فاروق ستار، ق لیگ اور دیگر رہنماؤں سے رابطے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی ریکوزیشن نہیں کی انہوں نے کہاکہ (آج)جمعرات کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوگی جس کے بعد ریکوزیشن کا فیصلہ کرینگے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ لگتا ہے آگے جاکر قطری شہزادہ بھی اپنا موقف بدل لے گا ٗانہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پورے خاندان کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاکہ فیصلہ ہونے جارہا ہے وزیر اعظم اور ان کی حکومت متنازع ہو چکے ہیں حکومتی امور معطل ہو چکے ہیں بہتر ہے نواز شریف فوری استعفیٰ دیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک بحران کا شکار ہوگا ۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ نواز شریف بھٹو کا نام لیکر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ٗ بھٹو پر کرپشن کا مقدمہ نہیں تھا یہ خود کو ان سے ملا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے مشترکہ حکمت عملی کیلئے ابتدائی رابطے ہوئے ہیں پیر کو اپوزیشن کی تحریک پر سینٹ کااجلاس بلا لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی ممبران کو واضح دلیرانہ رپورٹ پر سراہتا ہوں ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا قانونی جواز بھی نہیں رہا ہے ہم کہتے ہیں نواز شریف ملک کو مزید کھوکھلا نہ کریں انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ رپورٹ پڑھ لیں وزراء سے گزارش ہے کہ آپ بھی رپورٹ پڑھ لیں انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ مریم نواز نیلسن و نیسکول کمپنیوں کی اب بھی مالک ہیں ایک سوال پر شیریں رحمن نے کہاکہ سازش جو کررہا ہے وزیر اعظم اس سے آگاہ کریں ۔شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے جمہوری نظام کو بچانے کیلئے نواز شریف کوجانا ہوگا نواز شریف نوشتہ دیوار ماننے کو تیار نہیں انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اور حکومتی وزراء دفاع میں غلط بیانی کررہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت و شریف خاندان کے پیپلز پارٹی سے بیک ڈور رابطے نہیں ۔
پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -