دنیا کا پہلا بتیسی نما آٹومیٹک ٹوتھ برش،قیمت400روپے

دنیا کا پہلا بتیسی نما آٹومیٹک ٹوتھ برش،قیمت400روپے
 دنیا کا پہلا بتیسی نما آٹومیٹک ٹوتھ برش،قیمت400روپے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایما برش نامی یہ عجیب وغریب ڈیوائس صرف 10 سیکنڈ میں آپ کے دانت صاف کرسکتا ہے اور اس کے لیے آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں صرف بتیسی نما برش دانتوں پر لگائیں اور بٹن دبادیں۔دانتوں کو صاف کرنے میں روزانہ بہت وقت لگتا ہے لیکن اب ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کام کم وقت میں بہت آسان طریقے سے انجام دیا جاسکتا ہے، ایما برش کسی برش کی بجائے بتیسی نما ربڑ کا ماؤتھ گارڈ دکھائی دیتا ہے جو خاص ارتعاشات (وائبریشن) سے صرف 10 سیکنڈ میں دانتوں کو صاف کرتا ہے۔ یہ ارتعاشات اس میں نصب ایک چھوٹی موٹر سے پیدا ہوتے ہیں عین اسی طرح جیسے ایک چھوٹی موٹر موبائل فون پر تھرتھراہٹ پیدا کرتی ہے۔ایما برش دوحصوں پر مشتمل ہے۔ اول اس میں ایک ماؤتھ پیس ہے جس میں دانت صاف کرنے والا نظام ہے جب کہ بیرونی ’ہینڈ پیس‘ میں موٹر اور ایک مائیکروپمپ لگا ہے۔ کمپنی کے مطابق دانتوں میں فٹ ہونے والا حصہ سلیکون سے بنا ہے جو 99.99 فیصد بیکٹیریا ازخود ختم کردیتا ہے۔ اس میں ٹوتھ برش کی طرح نرم ریشے ہیں جن میں مائیکروچینلز کی وجہ سے ٹوتھ پیسٹ خارج ہوتا رہتا ہے۔اس کے لیے آپ کو یہ کرنا ہے کہ ہینڈ پیس پر لگا بٹن دبانا ہوگا اور اگلے 10 سیکنڈ میں آپ کے دانت حیرت انگیز طور پرصاف اور جراثیم سے پاک ہوجائیں گے۔ اس کے بعد کلی کرکے منہ دھولیجیے اور دانت صاف ہوجائیں گے۔اس کے ہینڈ پیس والے حصے میں خاص ٹوتھ پیسٹ کیپسول رکھا ہے جس کے ایک یونٹ کی قیمت پاکستانی 400 روپے ہے اور پورے ماہ کے لیے کافی ہے۔ اگر آپ روزانہ 2 مرتبہ ایما برش استعمال کریں تو ماؤتھ پیس کو ہر 3 سے 6 ماہ میں بدلنا ہوگا جس کی قیمت 700 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -