اسلام آباد تھروبال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

اسلام آباد تھروبال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

  

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد تھروبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل(جمعہ ) سے شروع ہوگا،اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویرجاوید نے بتایا تربیتی کیمپ میں سولہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈکوچ معین الدین اورکوچ عثمان یامین تربیت دیں گے، نو رکنی ٹیم کا اعلان 16 جولائی کو کیا جائے گا اور منتخب ٹیم قومی تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، قومی تھروبال چیمپئن شپ 17 سے 21 جولائی تک کالام میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، فاٹا، کیلگن کراچی،پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -