زندگی میں پاکستان کو ٹوٹتے بھی دیکھا ہوسکتا ہے سیاسی کیریئر کی یہ آخری پریس کانفرنس ہو، جاوید ہاشمی

زندگی میں پاکستان کو ٹوٹتے بھی دیکھا ہوسکتا ہے سیاسی کیریئر کی یہ آخری پریس ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میرے سیاسی کیرئیر کی یہ آخری پریس کانفرنس ہو سیاست کے 50سال گزار چکا ہوں اس دوران بہت سے سرد و گرم حالات سے بھی گزرا ہوں زندگی میں پاکستان کو ٹوٹتے بھی دیکھا ہے۔ جنرل ایوب خان کے مارشل لاء کی سیاہ رات بھی دیکھی اور پھر اس سیاہ رات کیخلاف میدان میں بھی اترا ہوں بہت سے جمہوریت پسند سیاستدانون کا تعاون بھی ملا جن میں اصغر خان، مفتی محمود ، ولی خان، شاہ احمد نورانی، اور پیر پگاڑا شامل ہیں جن میں سے اب ایک دو باقی رہ گئے ہیں ۔ ان سے مل کر ایوب خان کیخلاف مجلس عمل تشکیل پائی جس کی صدارت انہیں سونپی گئی 50سالہ یہ سیاسی سفر صرف جمہوریت کے استحکام کیلئے جدو جہد پر مبنی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -