پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ابھرتی مارکیٹ ،سی پیک نے ترقی کے نئے راستے کھول دیئے :اعزاز چودھری

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ابھرتی مارکیٹ ،سی پیک نے ترقی کے نئے راستے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نے کہاہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ابھرتی مارکیٹ ہے،سی پیک نے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ،امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں،پاکستانی آئی ٹی سروسز کی امریکہ سمیت عالمی مارکیٹ میں گنجائش ہے،آئی ٹی فرموں اورپروفیشنلز کوبرآمدی مواقعوں سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔تفصیلات کے مطابق16رکنی پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے وفد نے امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری سے ملاقات کی جس میںآئی ٹی پروفیشنلز کے وفد نے دورہ امریکہ سے متعلق اعزاز چودھری کوآگاہ کیا۔ اس موقع پراعزاز چودھری نے کہا پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، عالمی سطح پرآئی ٹی سیکٹرکے فروغ کیلئے پاکستان میں شاندارصلاحیت ہے،پاکستانی آئی ٹی سروسز کی امریکہ سمیت عالمی مارکیٹ میں زبردست گنجائش ہے،پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے،امریکہ سے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں،سی پیک نے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بڑامرکز سمجھاجارہاہے،امریکن کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
اعزاز چودھری