پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھانے کا ...

لاہور(شہزاد ملک سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ایشو بنا کر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھانے کیلئے ایک مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مقامی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتجاجی پریس کانفرنسوں کا اہتمام کریں اور ہم خیال سیاسی جماعتوں کیساتھ ر ابطوں کا سلسلہ تیز کریں جبکہ اس حوالے سے سینیٹ میں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی قرار داد کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر منظور کروانے کیلئے بھی چودھری اعتزاز احسن کو ٹاسک دیدیا گیا ۔ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتا یا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے پیپلز پارٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے قانونی پہلوؤں کے بارے میں سینیٹر اعتزازاحسن نے چیئرمین اور اجلاس کے شرکاء کو بریف کیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے کہا گیا کہ وہ بھی قومی اسمبلی میں حکومت مخالف جماعتو ں کے ساتھ رابطوں کو بڑھائیں اور اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں ۔

دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...