اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات برقرار، قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع نہ کرائی جاسکی

اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات برقرار، قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن کی بعض جماعتوں میں اختلافات پر قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع نہ کرائی جاسکی ،ریکوزیشن پرمطلوبہ تعداد میں اراکین کے دستخط ہی نہیں ہوسکے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز تک ریکوزیشن جمع نہ ہونے کی تصدیق کردی ۔تفصیلات کے مطابق دونوں بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق رائے کے باوجود تاحال ایسی کوئی درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ریکوزیشن میں مطلوبہ تعدداد میں اپوزیش کے دستخط ہی نہیں ہوسکے ہیں۔ریکوزیشن کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا گیا تو تاحال ریکوزیشن جمع نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔

اختلاف برقرار

مزید :

کراچی صفحہ اول -