میئر ملتان کی ورلڈ بینک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ

میئر ملتان کی ورلڈ بینک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے ورلڈ بنک کے نمائندگان اور اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں چند تجاویز پراتفاق رائے کیا گیا میٹنگ میں طے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

پایا گیا کہ تمام شکایات مئیرسے مارک ہونے کے بعد شکایات سیل میں بھیجی جائیں گی ۔ہفتے میں دوبار ورلڈ بنک کی میٹنگ ہوگی ۔تمام شکایات سہولت سنٹر میں درج ہونے کے بعد بذریعہ سوفٹ وئیر متعلقہ محکمے کو بھیجی جائیں گی ۔تاکہ شکایت کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکے اربن یونٹ اور میونسپل آفیسرز کے ساتھ ہفتے میں دو بار میٹنگز کی جائیں گی جس میں شکایات کے حوالے سے عمل درآمد بارے رپورٹس اور ترامیم کی جائیں گی ۔لائسنس پرموٹ فیس اور دیگر ٹیکسیز کا سروے بذریعہ اینڈرائیڈ سوفٹ وئیر ازسرنو کرایا جائیگا۔میونسپل پراپرٹی ،دکانات وغیرہ کا سروے بھی اینڈ رائیڈ سوفٹ وئیرکے ذریعے کرایا جائیگااور پراپرٹی کے کرایہ جات بھی کمپیوٹرائزڈ کرائے جائینگے۔میونسپل پراپرٹی کا سروے متعلقہ تحصیلدار اور پٹواری کی معاونت سے کرایا جائیگا۔میونسپل کارپوریشن کی ترقیاتی سکیموں کو بذریعہ ایپلی کیشن فوری طور پرمکمل کرایا جائیگااور لسٹ مرتب کی جائیگی ۔میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا اور ون ونڈکو فعال کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر احمد خان وٹوچیف آفیسر ،محمد عارف بٹ ،محمد سلیم محمود میونسپل آفیسرفنانس ،چوہدری محمد اشرف میونسپل آفیسر بلڈنگ ،خالد گیلانی ،کریم نواز خان سپریٹنڈنٹ ٹیکس، مہر مشتاق اربن یونٹ اور دیگر شریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -