وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ،اپوزیشن لیڈر کے سیاسی جماعتوں سے رابطے

وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ،اپوزیشن لیڈر کے سیاسی جماعتوں سے رابطے

  

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سپریم کورٹ میں پانامہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کیلئے سرگرم ہوگئے تاہم چوہدری شجاعت حسین اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے رابطہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پیر کو جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ لینے اور ان کے خلاف سیاسی گھیرا تنگ کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاکہ بہتر صف بندی کے تحت وزیراعظم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ نے بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نوازشریف کے خلاف صف آرائی کے فیصلے سے اتفاق کیا گیا۔فاروق ستار نے اس معاملے میں ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے مسلم لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مصروفیت کے باعث ان دونوں رہنماؤں سے بات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ تحریک انصاف،عوامی مسلم لیگ،مسلم لیگ(ق)،متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اپوزیشن کے رابطے

مزید :

کراچی صفحہ اول -