پی ایچ اے کی کاوشیں، پارک اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی بڑھ گئی

پی ایچ اے کی کاوشیں، پارک اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی بڑھ گئی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے لگائے گئے موسمی پھول گرین بیلٹس پر خوبصورت منظر پیش کرنے لگے۔ہائیکورٹ روڈ،گھوڑا چوک،کچہری روڈ گرین بیلٹ،ڈیرہ اڈا چوک اورمختلف پارکس میں لگے پھول مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔یاد رہے پی ایچ اے نے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ایک ماہ قبل 15 ہزار سے زائد پھولوں کی پنیریاں مختلف پارکس اور گرین بیلٹس پر لگائی گئی تھیں۔ان پھولوں میں وینکا،زینیا ،کوچیا اور گل دوپیری قابل زکر ہیں۔اس ضمن میں چوک کمہارنوالہ اور وہاڑی چوک پر واقع گرین بیلٹس پر گھاس کی تراش خراش کے ساتھ ساتھ صفائی کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -