سندھ میں رینجرز اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ میں رینجرز اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں وزیراعلی سندھ نے 90دن کیلیے توسیع کردی ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہاؤس سے جاری بیان میں کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 14جولائی کی رات 12 بجے ختم ہونی ہے جس پرمحکمہ داخلہ سندھ نے شہرمیں رینجرزکو دہشت گردی ایکٹ کی شق4 کے ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیئے جانے اور 15جولائی سے12 اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیئے جانے کا کہا گیا، جس پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بدھ کو دستخط کرتے ہوئے اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔منظوری کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی وزارت داخلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو کراچی ڈویژن میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہر 3ماہ بعد اختیارات میں توسیع کی جاتی ہے۔خصوصی اختیارات میں توسیع 15جولائی سے12اکتوبر تک کے لیے ہوگی، جبکہ سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی سمری منظوری کے وزیراعلی ہاوس کو بھیجی جاچکی ہے جس کی مدت 19جولائی کو ختم ہورہی ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی ان میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ اس سے قبل ہمیشہ ہی یہ معاملہ تنازعات کا شکار ہوتا آیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...