کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوش گوار

کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوش گوار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں باد لوں نے ڈیرے ڈال لیے، شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں شارع فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار، آئی آئی چندریگر روڈ،ٹاور، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی ہے۔ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ، تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے چند قطرے ٹپکتے ہی حسبِ روایت بجلی بھی غائب ہوگئی۔ہلکی پھوار پڑنے کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی، جس کے گاڑیوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو دشواری کا سامنا ہوا اور سلپ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران کراچی سمیت سندھ میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -