نواز شریف ہی قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین ہیں ،علی اکبر گجر

نواز شریف ہی قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین ہیں ،علی اکبر گجر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے اپنے حوصلے بلند رکھیں دنیا کی کوئی قوت پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور نہیں کر سکتی.حال کی طرح مستقبل بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بہادر کارکنوں کا ہے. پارٹی کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم آنے والے عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کے عظیم ترین انتخابی نتائج حاصل کرکے ثابت کریں گے کہ میاں محمد نواز شریف ہی قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی جانشین ہیں جنہیں پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی یکساں محبت اور عقیدت حاصل ہے.پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں، موٹرویزکے جال ، کراچی کی تاریخ کا عظیم ٹرانسپورٹ منصوبہ اور کراچی کا امن میاں محمد نواز شریف کے وہ کارنامے ہیں جو پاکستان دشمن طاقتوں کی حکومت کے خلاف سازشوں کا اصل سبب ہیں. عوام کو اندھیروں اور جنریٹروں کے رحم و کرم پر رکھنے کے لئے عو ام کی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ عروج پر پہنچ چکا ہے لیکن پاکستان سے محبت کرنے والے بیس کروڑ عوام کسی کو بھی پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیروں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوششیں کرنے والے بہت جلد اپنی شکست تسلیم کرتے نظر آےءں گے. پا کستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ سب سے زیادہ سازشیں مسلم لیگ کے خلاف ہوئی اور پاکستان کی حقیقی خیرخواہ قیادت کو کام سے روکا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف حالیہ جوڑ توڑ اور سازشوں کا سلسلہ ماضی کی سازشوں کا تسلسل ہے جو درحقیقت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازش ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مشرف آمریت اور زرداری بادشاہت سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں موجودہ دور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی سیاسی سوچ اور وفاداریوں کا امتحان لینے والے یاد رکھیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن کراچی سے گلگت تک اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے نظر آئیں گے. میاں محمد نواز شریف کسی شہر ضلع یا مخصوص قومیت کے وزیر اعظم نہیں ہر پاکستانی کے وزیر اعظم ہیں اور ملکی تاریخ کے عظیم عوامی مینڈیٹ کے ساتھ وزارت عظمی تک پہنچے ہیں ۔ پاکستانی عوام اپنے منتخب وزیر اعظم کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھیں گے.

مزید :

کراچی صفحہ اول -