صوابی ،طوفانی بارش نے تباہی مچادی ،1نوجوان جاں بحق، مکان منہدم ،باپ بیٹی زخمی

صوابی ،طوفانی بارش نے تباہی مچادی ،1نوجوان جاں بحق، مکان منہدم ،باپ بیٹی زخمی

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ ندی نالوں میں شدید طغیانی آجانے سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ مکان گرنے سے باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئی بڑے بڑے تناور درخت ، بجلی کے پولز اور کیبلز گر گئے سولہ گھنٹے تک زیدہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہنے کے علاوہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر بمقام انبار اور ٹوپی کاز وے پر بارش کا پانی گزر جانے سے ٹریفک معطل رہی تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں منگل اور بد ھ کی در میانی شب بھی بارش کا شدید ترین سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اس دوران ضلع صوابی کے پُرانے ندی نالوں یعنی بدری نالہ ، ٹوپی خوڑ ، انبار لاہورخوڑ ، سلیم خان ، یار حسین ندی نالوں اور دیگر خوڑوں میں شدید طغیانی آجانے سے اکثر گھروں اور مکانات میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔ ندی نالوں میں گھروں کا سامان لکڑیاں اور جانور بھی بہہ گئے زیدہ سٹی میں آٹھارہ سالہ نوجوان یاسین ولد منور خان بدری نالہ خوڑ میں لکڑیاں پکڑنے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیابعد ازاں اس کی لاش مقامی خوطہ خوروں نے بر آمد کر لی اسی طرح یار حسین کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی زخمی ہو گئی گذشتہ روز یار حسین کے شگئی نالہ مئیں جماعت پنجم کے دو جڑواں بھائی مرتضیٰ اور مجبتیٰ پسران فضل احد ڈوب جانے سے جاں بحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں بعد ازاں مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی۔ انبار کے مقام پر بارش کا کئی فٹ پانی صوابی جہانگیرہ روڈ کے علاوہ گھروں اور مکانات میں داخل ہو گئی جس کی وجہ سے صوابی جہانگیرہ روڈ پر تین گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی اسی طرح ٹوپی بادہ خوڑ کا متبادل کاز وے پر بارش کا پانی اُوپر گزرنے سے ٹریفک معطل رہی جب کہ ٹوپی کے بادہ خوڑکے پلر زمین میں دھنس جانے کے باعث اس پل کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ یار حسین ، ٹوپی ، صوابی ، زیدہ ، چھوٹا لاہور ، تورڈھیر ، سلیم خان اور رزڑ کے مختلف علاقوں میں کچے مکانات اور دیواریں گر گئی تناور درختیں جڑوں سے اُکڑ گئے اسی طرح بجلی کے پولز اور تار یں گر جانے سے ضلع بھر میں سولہ گھنٹے تک بجلی کی سپلائی منقطع رہی ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ نے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا #

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...