پارا چنار ،بم دھماکوں کے شہداء کے لواحقین میں چیکس تقسیم

پارا چنار ،بم دھماکوں کے شہداء کے لواحقین میں چیکس تقسیم

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاراچنار میں حالیہ دھماکوں کے 61 شہداء اور151زخمیوں کے لواحقین میں امدادی چیلس تقسیم کئے گئے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین میں مرحلہ وار امدادی چیک تقسیم کئے جائینگے پولیٹیکل حکام کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ امدادی پیکج گورنر کے پی کے کی ہدایت پر پاراچنار میں حالیہ دھماکوں میں شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیک دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ کرمْ ایجنسی بصیر خان وزیر ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نصر اللہ خان اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی نے حالیہ دھماکوں کے 61 شہداء کے لواحقین میں دس دس لاکھ کے چیکس اور 151زخمیوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ کے امدادی چیک دیئے گئے اور تمام شہدا اور زخمیوں کے لواحقین میں مرحلہ وار امدادی چیک تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ کرم بصیر خان وزیر،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کرمْ ایجنسی نصراللہ خان نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے شہدا ء اور زخمیوں کے لواحقین میں کمپینسیشن پروگرام کے تحت امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خود کش دھماکوں کے شہدا اور زخمیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے موثر اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -