چینی وفد کی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر امجد علی سے ملاقات

چینی وفد کی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر امجد علی سے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے بدھ کے روز چینی کمپنی"چائنا بیڈرز کام" کے سرمایہ کاروں کے ایک دو رکنی وفد نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور ہاؤسنگ کے شعبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی پرُخلوص اقدارپراُستوار ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے بات چیت کے دوران کم لاگت سکیم"خپل کور" پراجیکٹ سمیت دیگر کئی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا وژن ہے کہ عوام کو کم قیمت مگر معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں اوراس ضمن میں چینی سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل کرنے پر غورکیا جا سکتا ہے اورانہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں چینی سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر ے گی۔ وفد کے ارکان نے ڈاکٹر امجد علی کا ملاقات کے لئے وقت دینے پرشکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی یاداشت پر ستخط اور دیگر متعلقہ امور طے کرنے کے بعدہاؤسنگ کے شعبے میں حکومت خیبر پختونخوا کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سیف الرحمان عثمانی نے چینی وفد کے ارکان کو سی پیک میگا سٹی اورخپل کور سکیم سمیت دیگر پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -