شانگلہ میں مون سون کی بارشیں ،ہائی الرٹ جاری

شانگلہ میں مون سون کی بارشیں ،ہائی الرٹ جاری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں مون سون بارشوں کی خطرات کے پیش نظر ضلعی حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ،بدھ کے روز ضلع ناظم وچیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ کے زیر صدارت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم نیازاحمد خان کاکہنا تھا کہ شانگلہ گزشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی زد میں ہے ، ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی نہ ہونے سے نقصانات زیادہ ہوجاتے ہیں ،مون سون میں تمام محکمے کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالکبیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون موسم میں تمام سرکاری و نجی ادارے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ،سرکاری اہلکار کسی بھی نقصان کے فوری بعد متعلقہ حکام کو اگاہ کرینگے تا کہ نقصانات کا فوری ازالہ کیا جاسکے ،غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم شانگلہ و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ یونٹ نیاز احمد خان نے کہا کہ قدرتی افات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تاہم ہم سب ملکر اس کے اثرات اور نقصانات کو کم کرسکتے ہیں ۔ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،انہوں نے کہا کہ مون سون پلاننگ کے حوالے سے تمام سرکاری محکمے امدادی ادارے اور تنظیمیں کسی بھی ناخوش گوار حالات سے نٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -