سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کو حکومت کیطرف سے ملنے والے 96امدادی چیک کیش نہ ہوسکے

سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کو حکومت کیطرف سے ملنے والے 96امدادی چیک کیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سانحہ احمدپورشرقیہ میں جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افراد کووزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کی طرف سے دیئے گئے96 چیک بینک سے کیش نہ ہوسکے ہیں جس پرمتاثرین نے شدیداحتجاج کیاہے اس (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کوطفل تسلی دی ہے کہ انہیں دوبارہ شام تک چیک جاری کردیئے جائیں گے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی راؤتسلیم اخترنے صحافیوں کے سامنے اعتراف کرلیاہے کہ انہیں اوپر سے جھوٹ پرجھوٹ بولنے کی ہدایات دی گئیں ہیں فی الحال معاملہ اسی طرح چلایاجائیگا۔اے سی سٹی کے اس بیان متاثرہ خاندانوں میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اورانہوں نے حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کے اعلان کوایک ڈھونگ قراردیاہے۔