موجودہ صوبائی حکومت کی طرز حکمرانی سابقہ حکومتوں سے بہتر ہے :سکندر حیات شیر پاؤ

موجودہ صوبائی حکومت کی طرز حکمرانی سابقہ حکومتوں سے بہتر ہے :سکندر حیات شیر ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور سینئر وزیر سکندر خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ عام انتحابات 2018 میں ہو ں گے ۔موجودہ صوبائی حکومت کی طرز حکمرانی گذشتہ حکومتوں سے بہتر ہے ۔قومی وطن پارٹی بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے ۔جے ائی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔صوبہ کے تمام اضلاع میں پارٹی کے تنظیموں کو متحرک کیا جارہاہے ،ائندہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد قبل از وقت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبداللہ سے انکے والد کے وفات پر تعزیت کے بعد ایلئی میں حاجی شیر خان کے رہائش پر صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی رہنماء فضل الرحمان نونو ،ملاکنڈ ڈویژن کے رہنماء حاجی شیر حان اور بونیر کے رہنماء حمید الرحمان ،حاجی ارزق ،حاجی امان اللہ حان ،عبدالعزیز حان ،اور عدالت حان بھی موجود تھے ۔سکندر خان شیر پاؤں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قتدار میں بہتر طرز حکمرانی می مثال قائم کی ہے ۔اداروں میں میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کا راستہ روکنے اور اداروں سے سیاسی دباؤں کو کم کرنے کی کو شیش کی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی گذشتہ حکومتوں سے بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ملک میں بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے ۔اور یہ احتساب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہونی چاہئے ۔مسلم لیگ ن کو جے ائی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتحابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد قبل از وقت ہے ۔امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گی ۔قومی وطن پارٹی بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں اپنے امیدواروں کھڑے کریں گے اور انشاء اللہ قومی وطن پارٹی ائندہ الیکشن میں بہتر نتائج دے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...