فنڈزجمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کیخلاف کارروائی کاحکم

فنڈزجمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کیخلاف کارروائی کاحکم

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے کارکن فنڈز جمع کررہے ہیں، یہ بات نیشنل کاونٹرٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ‘ذرائع کے مطابق نیکٹا کی اس رپورٹ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں‘ پولیس سمیت تمام قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کالعدم اورزیرمشاہدہ تنظیموں کو فنڈز اور عطیات جمع کرنے سے سختی سے روکے جانے اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -