ساجد خان مہمند کی شہادت کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے :امیر مقام

ساجد خان مہمند کی شہادت کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے :امیر مقام

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ساجد خان مہمندڈی پی او چمن کی شہادت اورپوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ دہشت گردی کی بیخ کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے متحدہوکردہشت گردی کی اس عفریت کیخلاف لڑناہوگا،ساجدمہمندایک نڈراوردلیرپولیس آفیسرتھے،امن کے قیام کیلئے انکی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،ساجدخان مہندکی شہادت سے جوخلاء پیداہوگئی ہے وہ کبھی پُرنہیں ہوسکے گی،ان کے بچھڑجانے سے خیبرپختونخواکوبہت بڑانقصان ہواہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دوران پورپشاورمیں ساجدخان مہمندکی بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ انشاء اللہ پاکستانی عوام کی مرضی کی حکومت رہے گی اورانشاء اللہ2018 کے عوامی عدالت میں تمام سیاسی پارٹیاں پیش ہوں گی مگرانشاء اللہ اس عوامی عدالت میں بھی سرخروہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورمحمدنوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کیلئے دن رات محنت کریگی۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف اورانکے خاندان پرنہ کوئی الزام لگایاگیاہے اورنہ تاحال کچھ ثابت ہواہے،الزام صرف ملک سے باہرکاروبارپرہے جوسمجھ سے بالاترہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -