عازمین حج کی سہولیات کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں ‘ ڈائریکٹر حج ملتان

عازمین حج کی سہولیات کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں ‘ ڈائریکٹر حج ملتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امور نے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانیوالے عازمین کرام کی سہولیات کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں جدہ یا مدینہ پہنچنے کے بعد عازمین کرام کو ہوٹل پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کے خاطرخوانتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تما م عازمین کرام کو قریب ترین رہائش کے انتظامات کئے گئے تاکہ کسی عازم کو کسی قسم کی پریشانی کا کوئی سامنا نہ کرنا پڑے تقریبا 24جولائی سے شروع ہونے والے حج آپریشن کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کو ان کے فلائٹ شیڈول سے جلد آگاہ کر دیا جائے گاجبکہ ملتان کے عازمین کی ویکینیشن کاعمل 18جولائی سے شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حج کمپلیکس ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حج اجمل باجوہ ،رانا آصف ، نواب خانسمیت دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ وزارت مذہبی امور پاکستان نے اس سال شروع ہونے والے حج آپریشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔