وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سکیم سے متعلق پالیسی تبدیل،پیکجز خود تیار کرلئے

وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سکیم سے متعلق پالیسی تبدیل،پیکجز خود تیار ...

ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مزید سخت کر دی ہے، نئی پالیسی کے تحت وزارت نے خود پرائیوٹ حج (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

سکیم کے تحت حج پیکجز تیار کر کے حج گروپ آرگنائزروں کو پیش کر دئیے ہیں جس میں اخراجات اور سہولیات سمیت تمام تفصیلات شامل ہیں۔ تیار کئے جانے والے کل 14 پیکجز میں سے ہر حج گروپ آرگنائزر کو صرف 2 پیکجز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ دوران حج کوٹہ ہولڈر ٹور آپریٹروں کی مکمل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی اور چیک کیا جائے گا کہ پیکج کی شرائط پر کس حد تک عملدرآمد کیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ اس سے قبل ٹور آپریٹر اپنی مرضی کے حج پیکجز کا اعلان کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والوں کی جانب سے شکایات کی بھرمار رہی ہے کہ ٹور آپریٹروں نے اپنی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا اور اخراجات زیادہ حاصل کئے مگر سہولیات کم دیں تاہم اب وزارت کی نئی پالیسی کے تحت کوئی ٹور آپریٹر اپنی من مانی سے شرائط سے روگردانی نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے تیار کئے جانے والے 14 حج پیکجز میں سے سستے ترین پیکج کے اخراجات 3 لاکھ 80 ہزار جبکہ سب سے مہنگے ترین حج کے اخراجات 10 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کی تفصیلات پیکج میں درج ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...