حکمران جمہوریت کے استحکام کیلئے مستعفی ہو جائیں ‘ مخدوم احمد محمود

حکمران جمہوریت کے استحکام کیلئے مستعفی ہو جائیں ‘ مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( نیوز رپورٹر ) حکمران ملکی مفاد اور جمہوریت کے استحکام کیلئے فوری مستعفی ہو کر ملک و قوم پر احسان کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود ‘ سینئر نائب صدرخواجہ رضوان عالم ‘ جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ‘ سیکرٹری اطلاعات (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
شوکت محمود بسرا ‘ ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین ‘ نوشیراحمد لنگڑیال ‘ ایم سلیم راجہ اور رئیس الدین قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنا اور اسے ردی قرار دینا توہین عدالت کے مترادف ہے اگر عدالتوں کے فیصلے نہ مانے گئے تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا ۔
پی پی رہنما