ملتان،کوٹ ادو،جام پور میں تیز آندھی کیساتھ کہیں ہلکی،کہیں موسلا دھار بارش

ملتان،کوٹ ادو،جام پور میں تیز آندھی کیساتھ کہیں ہلکی،کہیں موسلا دھار بارش

ملتان،کوٹ ادو،جام پور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ روز شام کے وقت تیز آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے تیز آندھی اور بارش(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کے نتیجے میں ملتان اور گردونواح میں درجنوں فیڈر بند ہوگئے تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں ملتان اور گردونواح میں درجنوں فیڈر بند ہوگئے اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ سہ پہر 38کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیئے جبکہ اس کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں ہلکی جبکہ بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نہ صرف گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے بلکہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے ۔بارش کے نتیجہ میں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں جبکہ ماہرین زراعت نے مذکورہ بارشوں کو فصلوں کیلئے بھی خوش آنند قرار دیا ہے ۔دریں اثناء ملتان میں گزشتہ روز آندھی اور بارش کے باعث ملتا اور گردونواح کے درجنوں فیڈر بند ہوگئے میپکو عملہ نے بجلی کی بحالی کی کوششیں کیں،کئی علاقوں کی بجلی رات گئے تک بحال نہیں ہوسکی،مختلف علاقوں سے ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے،درخت اور کھمبے گرنے کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں موسلا دھار بارش، بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،موسم خوشگوار ہو گیا،بجلی وٹیلی فون کا نظام معطل،گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشام 7بجے اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اورگرد چمک اور گرد آلود آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جسکی وجہ سے گلیاں اور نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے، جبکہ بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،بارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،بارش کا سلسلہ رات گئے وقفے وقفے سے جاری رہا۔جام پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق جام پور اور اس کے مضافات میں تیز آندھی کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا گرمی سے لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل آٹھے جبکہ کوہ سلیمان پر بھی تیز بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جس سے خدشہ ہے کہ درہ کاہاسے مزی رودکوہی کے سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...