میپکو ملتان سرکل کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،2ہزار کنکشن منقطع

میپکو ملتان سرکل کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،2ہزار کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ملتان سرکل نے نادہندگان کے خلاف اچانک کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ دوہزار سے زائد کنکشن منقطع کردئیے۔ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے باعث ایک ماہ کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین کے بھی کنکشن کاٹ دئیے۔متاثرہ صارفین نے پالیسی کے برعکس ایک ماہ کے بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ میپکو حکام(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کے مطابق ریکوری کیلئے کنکشن منقطع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ سپرٹینڈنگ انجینئرمحمد اکرم بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر علی اکرم گجر کی زیر نگرانی سرکل کے 6 ڈویژنوں میں کئے گئے گرینڈ آپریشن کے دوران گھریلو ،تجارتی ، چھوٹے صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ میپکو کینٹ ڈویژن، سٹی ڈویژن، ممتازآباد ڈویژن،شاہ رکن عالم ڈویژن، موسیٰ پاک ڈویژن اور شجاع آباد ڈویژن میں کئے گئے آپریشن کے دوران 2کروڑ 43 لاکھ 64 ہزارروپے کے 2 ہزار 25 نادہندگان کے کنکشن منقطع کرکے ان پرائیویٹ نادہندگان کے کیس ایکوئپمنٹ ریمورل آرڈر (ای آر او) کے تحت کمپیوٹر کروادئیے گئے۔ کاروائی کے دوران نادہندگان کی جائیدادوں پر چلنے والے دوسرے کنکشن بھی کاٹ دئیے گئے۔ 30 جون 2017ء تک ماہانہ ( رننگ) بلوں اور دو ماہ کے بلوں کی مسلسل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کیکنکشن منقطع کردئیے گئے۔ جون 2017ء میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے باعث لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم رہا تھا۔ جبکہ صارفین نے شدید گرم موسم میں بجلی کازیادہ استعمال کیا تھا۔ طلب اور ضرورت کے مطابق بھاری بل موصول ہونے پر صارفین ان کی یکمشت ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھنے تھے۔ جبکہ میپکو نے جون 2017ء کی ریکوری کے 100 فی صد اہداف کے حصول کویقینی بنانے کیلئے اقساط اور پارٹ پے منٹ پر پابندی عائد کررکھی تھی۔ میپکو کی جانب سے ایک ہی روز میں ملتان اور گرد ونواح میں اتنی بڑی تعداد میں کنکشن منقطع کرنے پر صارفین شدید مشکلات کا شکار رہے۔ میپکو نے کاٹے گئے کنکشنوں کی حدود اور جائیدادوں کو بجلی فراہم کرنے والے ملحقہ کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میپکو نے نادہندگان کیخلاف آپریشن آج بھی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...