حج تربیت لازمی قرار دئیے جانے کے باوجود جنوبی پنجاب کے 2641 عازمین حصہ نہ لے سکے

حج تربیت لازمی قرار دئیے جانے کے باوجود جنوبی پنجاب کے 2641 عازمین حصہ نہ لے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج ٹریننگ لازمی قرار دینے کے باوجود جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2641عازمین حج نے حج تربیت میں حصہ نہ لے سکے، حج (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ڈائریکٹوریٹ ملتان ایسے عازمین حج کی تربیت کے لئے بھی ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔ تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں وزارت کی جانب سے منعقد کی گئی ورکشاپس میں کل 10671 عازمین میں سے 8030 عازمین شرکت کر سکے جبکہ 2641 عازمین بعض وجوہات کی بنا ء پر شرکت نہ کر سکے۔ اس سلسلہ میں ملتان ڈویڑن کے رہ جانے والے عازمین حج کے 18 جولائی، بہاولپور ڈویڑن کے لئے 23 جولائی، ڈی جی خان ڈویڑن کے لئے 22 جولائی، اہل تشیع عازمین حج کے لئے 20 جولائی جبکہ دیگر کے لئے 18 اگست کو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد متوقع ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -