ملتان میں نئے سال کی ویلیوایشن ٹیبل بروقت تیار نہ ہونے سے ضلع بھر میں منتقلی جائیداد کا کام ٹھپ

ملتان میں نئے سال کی ویلیوایشن ٹیبل بروقت تیار نہ ہونے سے ضلع بھر میں منتقلی ...

ملتان( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر آفس نئے سال کی ویلیوایشن ٹیبل بروقت تیار کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ ویلیو ایشن ٹیبل تیار نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں منتقلی جائیداد کا کام رک کر رہ گیا ہے ۔ ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں ‘ لینڈ ر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

یکارڈ سنٹرز اور رجسٹری برانچز میں منتقلی جائیداد نہ ہو نے کی وجہ بورڈ آف ریونیو کو روزانہ لاکھوں روپے کے سرکاری محاصل سے محروم ہونا پڑ رہا ہے جبکہ ضلع بھر میں کمرشلائزیشن کے کیسز پر بھی ہونیوالی کاروائی رک گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے سب رجسٹرار ملتان کینٹ و سٹی نے سائلین کی سہولت کیلئے مشروط طور پر اراضی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ سائلین سے ایک بیان حلفی لیا جا رہا ہے کہ نئی ویلیو ایشن ٹیبل کی تیاری کے بعد وہ سرکاری فیسوں میں سامنے آنیوالی کمی دور کرنے کے پابند ہونگے۔

ویلیو ایشن ٹیبل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...