ہسپتالوں میں خدمت کے جذبے کے تحت ذمہ داریاں انجام دی جائیں‘ بلیغ الرحمن

ہسپتالوں میں خدمت کے جذبے کے تحت ذمہ داریاں انجام دی جائیں‘ بلیغ الرحمن

  

بہاولپور (بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات اور ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کے طبی آلات فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتال اور طبی مراکز میں انسانیت کے جذبہ سے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کریں ۔ وہ سول ہسپتال بہاول کے اچانک دورہ کے دوران ایم ایس ادارہ ڈاکٹر محمد راشد خاں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر ممبر بورڈ آف مینجمنٹ قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر رانا محمد طارق خاں، میاں شاہد اقبال، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد یوسف، اے ایم ایس ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر مقبول اور بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے عہدے داران شریک تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سول ہسپتال کی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہے جس کی تعمیر پر خطیر فنڈز استعمال ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ میں ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے شاندار اقدامات سے انرجی کے شعبہ میں بہت بہتری آئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا چلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا اور مریض بچوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اے ایم ایس ڈاکٹر حامد نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -