میپکو انتظامیہ سیاسی بنیادوں پر تعینات شجاع آباد،جلال پور پیروالا کے افسروں کیخلاف کارروائی سے گریزاں

میپکو انتظامیہ سیاسی بنیادوں پر تعینات شجاع آباد،جلال پور پیروالا کے افسروں ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ شجاع آباد اور جلال پور پیروالاکے افسروں کی بے ضابطگیوں پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ شجاع آباد اور جلالپور کے میپکو افسروں نے میپکو انتظامیہ کی جانب سے بھجوائے گئے جواب دہی کے خطوط کا جواب تک نہیں دیا۔ کمرشل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اووربلنگ، اوورچارجنگ، نادہندگان کیخلاف غیر قانونی کارروائیوں ، عدم ادائیگی پر اتارے گئے ٹیوب ویل (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

میٹروں اور ٹرانسفارمرز کی دوسری جگہ غیر قانونی تنصیب کی شکایات پر ایکسئین، ایس ڈی اوز اور لائن سپرٹینڈنٹس سے جواب طلبی کی گئی تھی۔ تین روز سے ایک ہفتے تک رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔ میپکو انتظامیہ سیاسی بنیادوں پر تعینات افسروں اور ملازمین کیخلاف کسی بھی کاروائی سے گریزاں ہے۔ صارفین کی جانب سے انتظامی افسروں سے رابطہ کرنے پر انکوائری کرنے اور رپورٹ کرنے کے حکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ میپکو کے کمرشل ڈائریکٹوریٹ نے 20 جون 2017ء کو ایس ایس آفس ملتان کو اکاونٹ نمبر 000286۔15163۔36 کی شکایت پر تین روز میں رپورٹ طلب کی لیکن 20 روز سے زائد گزرنے کے باوجو دکسی بھی سطح کے افسر نے جواب دینا گوارا نہیں کیا۔ جبکہ صارف روزانہ جلال پور پیروالا سے میپکو دفاتر کے چکر لگانے آتا اور واپس چلا جاتا ہے۔یہ صورتحال بیشتر صارفین کے ساتھ ہے۔ان صارفین کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -