بہاولپور،پی پی کا آخری برج گرنے کیلئے تیار،معاملات طے
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر وسابق ایم این اے ملک عامریارواران نے سابق ایم پی اے ملک جہانزیب واران کے ہمراہ بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے ان کی پارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیاتھااورباضابطہ اعلان ابھی باقی تھاباوثوق ذرائع نے بتایاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اورحال ہی میں ضلعی صدرپی پی پی کاعہدہ سنبھالنے والے شاہ رخ ملک نے بھی ملک عامریارواران کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
معاملات طے کرلیے ہیں اوروہ بھی ملک عامریارواران کیساتھ ہی پاکستان پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیں گے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلعی صدر پی پی پی کاعہدہ لینے سے قبل سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کویہودیوں کاایجنٹ اورملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ قراردیتے تھے اب وہ بھی انہی کے دست پربیت ہونے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔