وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، کامران عبداللہ

وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، کامران عبداللہ

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے صدر میاں کامران عبداللہ مڑل ، سٹی صدر ملک نسیم لابر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی سٹی سیکرٹری اے ڈی بلوچ اور سیکرٹریز اطلاعات چوہدری محمد یٰسین، ریاض رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کمیشن (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کی حمایت میں جشن و مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج ان کی تذلیل کررہے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کا اپنے منصب پر رہنے کا جواز اخلاقی اور قانونی لحاظ سے ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکمرانوں کو کسی صورت ملک کی سالمیت اور اداروں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اس کے حواریوں کا اب گھر جانا ٹھر گیا ہے۔ اب راے ونڈ کی بادشاہت کو کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی میں لفظ ضیاء کی بڑی اہمیت ہے ایک ضیاء نے انہیں اپنی آمریت میں پروان چڑھایا اور واجد ضیاء نے انہیں ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کردیا ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے نواز شریف کی تین نسلوں کو کرپٹ قرار دیا ہے اگر میاں برادران نے قومی اداروں کیخلاف کوئی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی ایک منظم تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...