شارٹ ٹوکن گاڑیوں کے چالان ‘محکمہ ایکسائز ایک کروڑ سے زائد کی ریکارڈ آمدن

شارٹ ٹوکن گاڑیوں کے چالان ‘محکمہ ایکسائز ایک کروڑ سے زائد کی ریکارڈ آمدن

ملتان(مہر احمد سیال)ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بھر میں مالی سال2016-17ء کے اختتام پر شارٹ ٹوکن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے9ہزار1سو16 کے چالان کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کا ہدف مکمل کیا ہے ای ٹی او(ایڈمن)محمد یوسف کے مطابق ایکسائز انسپکٹروں پر مشتمل ٹیموں نے ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں شارٹ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ٹوکن گاڑیوں کا چالان کیا جس کے مطابق9ہزار1سو16گاڑیوں نے چالان کی مد میں1کروڑ11لاکھ37 ہزار6سو17روپے کی ریکوری کروائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت موجودہ سال میں چالان کی مد میں کی گئی ریکوری نسبتاً بہتر رہی ہے۔

ایکسائز آمدن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...