حکمران خاندان کیلئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا‘ جہانزیب کھچی

حکمران خاندان کیلئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا‘ ...

  

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ کا واضح کر دیا ہے جس کے بعد حکمران خاندان کیلئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا حکومتی وزراء ایک خاندان کی کرپشن چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور خود حکومت کی جانب سے ریاست کے اعلیٰ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اداروں کو متنازعہ بنانے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی کرپشن اور شریف خاندان کی لوٹ مار کو بے نقاب کر کے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اب آنے والے کسی حکمران کو قومی خزانہ لوٹنے کی جرات نہ ہو گی وزیر اعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور اسمبلی سے کسی اور کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا جائے حکومتی وزراء اور (ن) لیگ کے حواری اب مزید کرپٹ خاندان کا دفاع نہیں کر سکیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -