سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر اساتذہ تنظیموں کا ایک بار پھر احتجاج شروع کرنیکا عندیہ

سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر اساتذہ تنظیموں کا ایک بار پھر احتجاج شروع کرنیکا ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سکیل اپ گریڈیشن نہ ہونے پر اساتذہ تنظیموں نے ایک بار پھر دھرنوں‘ مظاہروں اور ریلیوں و جلوسوں کا عندیہ دے دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ صوبے کی مختلف(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اساتذہ تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیل اپ گریڈیشن نہ ہونے پر آخری بار وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی جائے ۔اگر انہوں نے شنوائی نہ کی تو پھر دھرنوں ‘ ریلیوں‘مظاہروں اور جلوسوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے‘پہلے ضلع ‘پھر ڈویژن اور اس کے بعد صوبے کی سطح پر دھرنا ‘ریلی اور مظاہرہ کیا جائے ۔ اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اساتذہ تنظیموں میں اتحاد نہیں ہے جس کا شدید نقصان ہو رہا ہے اور اساتذہ کی تحریک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ایک گروپ اگر احتجاجی پروگرام ترتیب دیتا ہے تو دوسرا گروپ اس کی مخالفت کر تا ہے ۔ متحد ہوئے بغیر اساتذہ کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی ۔ اس سلسلے میں یونائیٹڈ ٹیچرزکونسل اور گرینڈ ٹیچرز الائنس نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے جلد اپنی تنظیموں کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں فیصلے کئے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -